Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
Download Free Hadees Books
#1
بلوغ المرام من ادلۃ الاحکام

[Image: 1767942071.jpg]


حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی تصنیف ’’بلوغ المرام من الاحادیث الاحکام ‘‘ مختصر اور ایک جامع مجموعۂ احادیث ہے۔ جس میں طہارت، نماز، روزہ، حج، زکاۃ، خرید و فروخت، جہاد و قتال غرض تمام ضروری احکام و مسائل پر احادیث کو فقہی انداز پر جمع کر دیا گیا ہے کتاب کی اہمیت و افادیت اور جامعیت کے پیش نظر کئی اہل علم نے اس کی شروحات لکھیں اور ترجمے بھی کیے ۔ شروحات میں بدر التمام،سبل السلام ،فتح العلام وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اردو زبان میں علامہ عبد التواب ملتانی ،مولانا محمد سلیمان کیلانی رحمہما اللہ کا ترجمہ و حاشیہ بھی اہل علم کے ہاں متعارف ہیں۔ اسی طرح عصر کے معروف سیرت نگار اور نامور عالم دین مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ نے بھی نے اس کی عربی میں ’اتحاف الکرام ‘‘کے نام سے مختصر شرح لکھی اور پھر خود اس کا ترجمہ بھی کیا۔دار السلام نے اسے طباعت کے عمدہ معیار پر شائع کیا ہے جسے بڑا قبول عام حاصل ہے ۔ شیخ الحدیث حافظ عبد السلام بھٹوی رحمہ اللہ کی کتاب الجامع کی شرح بھی بڑی اہم ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ بلوغ المرام ‘‘ کا ترجمہ و حواشی مولانا عبد التواب محدث ملتانی رحمہ اللہ کے تحریر کردہ ہیں لیکن اس نسخہ کی انفرادیت یہ ہے کہ اس میں تہذیب علامہ عزیز زبیدی رحمہ اللہ کی ہے۔نیز اس میں علوم حدیث کا معروف بنیادی رسالہ ’’ اصطلاحات المحدثین ‘‘ بھی شامل اشاعت ہے جس سے اس کی افادیت دو چند ہو گئی ہے۔

Download Link
Reply


Forum Jump:


Users browsing this thread: 1 Guest(s)